ملی مسلم لیگ رجسٹریشن کا مقدمہ 20 فروری تک ملتوی

ملی مسلم لیگ رجسٹریشن کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس عامر کی عدالت میں ہوئی ۔ الیکشن کمیشن کے لیگل ایڈوائیزر نے تیاری کے لیے مزید وقت منگ لیا۔ ۔

الیکشن کمیشن کے لیگل ایڈوائیزر نے کہا میری تائیناتی ابھی نئی ہوئی ہے موجہ تیاری کا مزید وقت دیا جائے ۔ جسٹس عامر فاروق نے الیکشن کمیشن کے لیگل ایڈوائیزر کو مزید مہلت دیتے ہوئے سماعت 20 فروری تک ملتوی کردی۔ ۔

موقع پر موجود وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل راجہ خالد جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے لیگل ایڈوائیزر ثنااللہ زاہد پیش ہوئے ملی مسلم لیگ کی جانب سے راجہ اضوان زہدی ایڈوکیٹ نے کیس کی تفصیلات سے معزز عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے کہا ملی مسلم لیگ نے 2017 میں بطور سیاسی جماعت الیکشن کمیشن میں درخواست دی جس کو وزارت داخلہ کی جانب سے خاط ملنے پر مسترد کردیا ۔ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں