ملائیشیا کے صدر نے کس ملک کے شہریوں پر ملائشیا آنا بند کردیا

کوالمپور، ملائشیین وزیراعظم مہاتیر محمد نے انٹرنیشنل این جی اوز کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملائشیا اسرائیل کے لیے نوگو ایریا رہے گا اور 29 جولائی سے ہونے والے پیرا سوئمنگ چیمپیئن شپ میں کسی اسرائیلی کو شرکت کی اجازت نہیں ہو گی۔ ۔

زرائع کے مطابق ملائشیا میں ہونے والی پیرا سوئمنگ چیمپنئن شپ میں اسرائیل کو شرکت کی اجازت نہ ملنے پر انٹرنیشنل این جی اوز نے مالئیشیا پر تنقید کی گئی تھی ، جس کا جواب وزیراعطم مہاتیر محمد نے دیتے ہوئے کہا پیرا سوئمنگ چیمیئن شپ میں اسرائیل کو شرکت کی اجازت نہیں ملے گی ، وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ملائیشیا کا قانون اسرائیلی شہریت رکھنے والے کو ملائیشیا میں داخلہ کی اجازت نہیں دیتا اور اسرائیل کے لیے ہم ملاءیشیا کے قانون میں کیس قسم کی نرمی نہیں کریں گئے ۔

وزیراعطم مہاتیر محمد کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ فلسطین میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے وہ کسی این جی او کو نظر نہیں آتا ، اسرائیل پر پابنی برقرار رکھی جائے گی۔ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں