عوام پر مہنگائی کا نیا بم پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان۔ ۔

ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا امکان ہے ۔ وزیر مملکت برائے خزانہ حماد اظہر نے پٹرولیم مصنوعات پر موجود ٹیکس کو ناکافی سمجتے ہوئے ٹیکس کی شرح میں اضافہ کرنے کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ حکومت نے آمدنی خسارے سے نپٹنے کے لیے پٹرولیم مصنوعات پر موجود ٹیکس کو بڑھانے کے بارے میں سوچا ہے جس کی وجہ سے پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ ۔

حکومت نے پٹرول پر موجود سیلز ٹیکس میں 9 فیصد اضافہ کیا جس کے باعث عوام کو ملنے والا 9 روپے سے زائد کا ریلیف اب صرف چند پیسوں کا رے گیا ہے ۔ دیذل میں عائید سیلز ٹیکس پر 4 فیصد اضافی ہوا ہے۔



کاشتکاروں کے استعمال میں آنے والے لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس کی شرح ساڑھے 16 فیصد تک بڑھا دی گئی۔ اس کے علاوہ غریب عوام کے استعمال میں آنے والے مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح 2 فیصد سے بڑھا کر17 فیصد کر دی گئی ۔ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں