حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لیا۔ ۔

حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں 2 ارب 30 کروڑ ڈالر قرض لیا ۔ اقتصادی امور ڈویژن نکی رپورٹ کے مطابق گزیشتہ سال اس مدت کے دوران 5 ارب 90 کروڑ ڈالر کا قرض لیا گیا تھا۔ ۔

رپورٹ کے مطابق حکومت نے جولائی سے دسمبر کے دوران 3۔2 ارب ڈالر کا قرض لیا جس میں چین سے 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق کمرشل بنکوں سے 6 ماہ میں 50 کروڑ ڈالر لیا، ایشیائی ترقیاتی بنک سے 33 کروڑ 90 لاکھ ڈالر قرض لیا، جبکہ اسلامی ترقیاتی بنک سے 27 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض لیا ہے ۔ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں