ڈالر کی قیمت میں اضافہ، موٹرسائیکلوں کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک ریکارڈاضافہ

پاکستان میں اس سال کے دوران متوسط طبقے کی سواری موٹرسائکل کی قیمتوں میں 36 ہزار روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کو بتایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے جہاں دوسری اشیاء مہنگی ہوئی وہاں موٹرسائکلوں کی قیمتوں میں 36 ہزار روپے کا اضافہ بھی ہوا ہے ۔ ۔

اس سال سوزوکی کمپنی نے 150 سی سی گاڑی کی قیمت پر 24 ہزار روپے بڑہا دیے ہیں جس کے نعد گاڑی کی نئی قیمت 2 لاکھ 43 ہزار روپے ہے، یاماہا نے 125 سی سی موٹرسائیکل کی قیمت میں 10 ہزار 600 کا اضافہ کیا جس کے بعد 1 لاکھ 44 ہزرا 500 روپے موٹرسائیکل کی نئی قیمت ہے جبکہ ہونڈا کمپنی نے سی جی 125 کی قیمت میں 36 ہزار روپے کا اضافہ کیا جس کے بعد نئی قیمت 1 لاکھ 62 ہزار 500 ہے۔ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں